رونی صورت

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - روتی بسورتی صورت، غم زدہ چہرہ۔ "ہنس مکھ چہرہ رونی صورت نقاب میں انہیں اچھا معلوم نہیں ہوتا تھا۔"      ( ١٩٣٥ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ٣٠٩:٢٠ ) ١ - ایسا شخص جو ہر وقت رنجیدہ سا رہتا ہو، غم زدہ اور پژمردہ چہرے والا۔  مگر یہاں تو ہر اک شخص رونی صورت ہے کسی کو ذاتی تکدّر کسی کو وحشت ہے      ( ١٩٣٣ء، ذوالنورین، ٢٧ )

اشتقاق

پراکرت زبان سے ماخوذ اسمِ صفت 'رونا' کی تانیث 'رونی' کے ساتھ عربی زبان سے مشتق اسم 'صورت' ملا کر مرکب بنایا گیا ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨١٠ء میں "کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - روتی بسورتی صورت، غم زدہ چہرہ۔ "ہنس مکھ چہرہ رونی صورت نقاب میں انہیں اچھا معلوم نہیں ہوتا تھا۔"      ( ١٩٣٥ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ٣٠٩:٢٠ )

جنس: مؤنث